Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کا 27مارچ سے آغاز

ایس ایس سی امتحانات کا 27مارچ سے آغاز

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کا 27 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے علاوہ تلبیسی شخصی و نقل نویسی کو روکنے ضلع واری اساس پر سخت گیر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات میں ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے فلائنگ اسکواڈ میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین و عہ

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کا 27 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے علاوہ تلبیسی شخصی و نقل نویسی کو روکنے ضلع واری اساس پر سخت گیر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات میں ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے فلائنگ اسکواڈ میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین و عہدیداروں کی خدمات کے حصول کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے اب تک امتحانات کے دوران محکمہ تعلیم کے ملازمین بالخصوص اساتذہ پر مشتمل فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں لیکن اس سال امتحانات میں شفافیت پیدا کرنے محکمہ مال ‘ جنگلات کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اب تک جو فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیئے جاتے تھے ان کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہوا کرتا تھا لیکن اب مزید شفافیت کے نام پر دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

حیدرآباد و سکندرآباد میں ایس ایس سی امتحانی مراکز میں تلبیسی شخصی اور نقل نویسی کو روکنے تقریباً 50ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو اچانک کسی مرکز کا معائنہ کرکے تنقیح کا اختیار رکھتی ہیں ۔ ان ٹیموں کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار بھی موجود رہیگا تاکہ شفافیت کے علاوہ امن و امان کی برقراری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ دونوں شہروں میں امتحانی مراکز میں بدعنوانیاں نہ ہوں اور کوئی انکی پشت پناہی نہ کرے اس کیلئے دیگر محکموںکے عملہ کی خدمات حاصل کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے طریقہ کارکو سے نقل نویسی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض معاملات میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ‘ ان کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے بموجب چار ارکان پر مشتمل فلائنگ اسکواڈ ٹیم میں اس سال محکمہ تعلیم یا ایس ایس سی بورڈ کا صرف ایک عہدیدار یا ملازم ہوگا جبکہ دیگر تین ارکان کا تعلق دیگر محکموں سے ہوگا جو امتحانات کے پُرامن انعقاد میں معاونت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT