Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کی فیس ادخال کی تاریخ کا اعلان

ایس ایس سی امتحانات کی فیس ادخال کی تاریخ کا اعلان

5 نومبر تک 125 روپئے ، 22 نومبر تک 50 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ ادخال کی سہولت
حیدرآباد۔17اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کی فیس کے ادخال کی تاریخ محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاری کردی گئی ہیں اور طلبہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 5نومبر سے قبل بغیر کسی دیرینہ فیس کے 125روپئے امتحانی فیس اپنے صدر مدرس کے پاس جمع کروادیں اور 22نومبر تک 50روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس وصول کی جائے گی اسی طرح 6ڈسمبر تک بھی دیرینہ فیس 200روپئے ادا کرتے ہوئے داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 20ڈسمبر قطعی تاریخ ہوگی اور 20ڈسمبر فیس داخل کرنے والے امیدوارو ںکو 125روپئے امتحانی فیس کے ساتھ 500 روپئے دیرینہ فیس داخل کرنی ہوگی۔ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور صدر مدرسین کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر کسی دیرینہ فیس کے وہ 9نومبر کو تمام امیدواروں کی فیس جمع کروادیں اور 10نومبر تا 13نومبر کے دوران امیدواروں کی تمام تفصیلات ضلع ایجوکیشن آفیسر کو جمع کروادیں اسی طرح 14تا16 نومبر کے دوران انہیں ڈائریکٹر امتحانات کے پاس تمام تفصیلات جمع کروانی ہوگی۔ 50روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ جمع کی جانے والی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ طلبہ کیلئے 22نومبر ہوگی اور صدر مدرسین کو 23نومبر کو یہ فیس ٹریژری میں جمع کروانی ہوگی اور ان امیدواروں کی تفصیل ضلع ایجوکیشن آفیسر کو 25نومبر تک فراہم کردی جانی چاہئے۔ جبکہ ڈائریکٹر امتحانات کو 27نومبر تک ان امیدواروں کی تفصیل موصول ہوجانی چاہئے۔ 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس داخل کرنے والے امیدواروں کے لئے 6ڈسمبر آخری تاریخ ہوگی جبکہ 7ڈسمبر کو صدر مدرسین کو یہ فیس جمع کروادینی ہوگی اور اسی طرح ضلع ایجوکیشن آفیسر کو امیدواروں کی تفصیل 8ڈسمبر تک روانہ کردی جانی چاہئے ۔ ڈائریکٹر امتحانات تک ان امیدواروں کی تفصیل روانہ کرنے کیلئے 11ڈسمبر تک کی مہلت رہے گی ۔ آخری موقع پر یعنی 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس داخل کرنے والے امیدواروں کے لئے 20 ڈسمبر ٓاخری تاریخ ہوگی اور 21ڈسمبر صدر مدرسین کو ٹریژری میں فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ امیدواروں کی تفصیل ضلع ایجوکیشن آفیسر کو روانہ کرنے کیل ئے 22ڈسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 23ڈسمبر تک امیدواروں کی تمام تفصیلات ڈائریکٹر امتحانات تک پہنچ جانی چاہئے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے ایس ایس سی کے تمام مضامین کے امتحانات کی فیس 125روپئے مقرر کی گئی ہے اور تین یا اس سے کم امتحانات تحریر کرنے والوں کیلئے 110 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔جبکہ 3امتحانات سے زیادہ امتحانات تحریر کرنے والے امیدوارو ںکو 125روپئے مکمل ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایس ۔سی ‘ ایس ۔ٹی اور بی۔سی امیدوار جن کے والدین کی آمدنی سالانہ 24ہزار سے کم ہے انہیں فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT