Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کے مسلم طلباء کو کوچنگ

ایس ایس سی امتحانات کے مسلم طلباء کو کوچنگ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز) : ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی کے امتحانات کا 21 مارچ سے آغاز ہورہا ہے ۔ مسلم طلباء وطالبات کی باقاعدہ کوچنگ کے پیش نظر میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ایس ایس سی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے لیے فری کوچنگ سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم کے بموجب ایسے تعلیمی ادارے و تنظیمیں جو فری کوچنگ سنٹرس قائم کرنا چاہتے ہوں تو وہ اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف ، احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر 24 دسمبر سے قبل داخل کریں ۔ کوچنگ سنٹرس میں کلاسیس کا آغاز یکم جنوری 2016 سے ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد برکت علی 9700088110 سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT