Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی امتحانی مراکز پر فلائنگ اسکواڈ کی چیکنگ

ایس ایس سی امتحانی مراکز پر فلائنگ اسکواڈ کی چیکنگ

یلاریڈی۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ میں دسویں کے امتحانی مرکز کی اسکواڈ نے اچانک تنقیح کی ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ ماڈل اسکول کے امتحان گاہ ہیں۔ اسکواڈ نے کمرہ جماعتوں کا معائنہ کیا اور باریک بینی سے چھان بین کی۔ اس موقع پر طلباء اور ممتحین کی حاضری ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ نقل نویسی کیلئے کسی صورت میں چھ

یلاریڈی۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ میں دسویں کے امتحانی مرکز کی اسکواڈ نے اچانک تنقیح کی ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ ماڈل اسکول کے امتحان گاہ ہیں۔ اسکواڈ نے کمرہ جماعتوں کا معائنہ کیا اور باریک بینی سے چھان بین کی۔ اس موقع پر طلباء اور ممتحین کی حاضری ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ نقل نویسی کیلئے کسی صورت میں چھوٹ نہ دینے کا مشورہ دیا۔ امتحان گاہ کی تنقیح کرنے والوں میں مسٹر مستان خان، مسٹر ناگراجو گوڑ اور شیشا راؤ، ایم ای او مسٹر گووردھن ریڈی موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی پر بھی دسویں کے سالانہ امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ مقامی ہائی اسکول پر 300 طلباء میں سے 299 طلباء امتحان کیلئے حاضر رہے اور ایک غیرحاضر رہا ہے۔ منڈل کے کونڈا پور ہائی اسکول میں 192 طلباء میں سے 186 طلباء نے امتحان لکھا اور چھ طلباء غیرحاضر رہے۔ مقامی سوشیل ویلفیر گرلز گوروکل اسکول پر 289 طالبات میں سے 285 طالبات حاضر رہے اور چار طالبات غیرحاضر رہے۔ منڈل میں تین عہدیدار چیف سپرنٹنڈنٹ مسٹر سنگمیشور، ہنڈمانلو، ماروتی راؤ اور ڈپارٹمنٹل افسران میں مسٹر وینو گوپال، گنگا رام، وینکٹ راجیا اور 50 افراد انویجیلیٹرس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان امتحانات کے مراکز کا منڈل تحصیلدار مسٹر گنگا دھر، ایم ای او مسٹر ستیم، ریوینیو انسپکٹر مسٹر ترمل راؤ نے تنقیح کی۔ تمام امتحانات کے مراکز پر دفعہ 144 نافذ عمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT