Saturday , January 19 2019

ایس ایس سی امتحانی مراکز کا دورہ

منچریال۔23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا پُرامن آغازہوا ۔جملہ 17امتحانی مراکز پر 3923 طلبہ شریک امتحان رہے ۔ اس خصوص میں ایم ای او منچریال نے امتحان کے پہلے دن تمام امتحانی سنٹرز کا دورہ کرتیہ وئے امتحانات کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا ۔ کسی بھی سنٹر سے نقل نویسی کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے تمام چیف سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ امتحان کے دوران کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں ۔ طلبہ کو پینے کے پانی اور او آر ایس باقاعدہ سربراہ کیا جارہا ہے ۔طلبہ کو بغیر کسی دباؤ کے پُرسکون انداز میں امتحان لکھنے لی ہدایت کی ۔

TOPPOPULARRECENT