Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں

ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ پہلے درسی کتب بدل گئے، امتحانی اسکیم کو بدلا گیا۔ 100 نشانات کے بجائے بورڈ کے 80 نشانات اور 20 نشانات انٹرنل کے رکھے گئے اور کامیابی کے لئے 35 نشانات دونوں کو ملاکر دیکھا جائے گا اور 80 میں کم از کم 27 نشانات کے حصول پر ہی انٹرنل مارکس شامل کئے جائیں گے۔ ان معل

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ پہلے درسی کتب بدل گئے، امتحانی اسکیم کو بدلا گیا۔ 100 نشانات کے بجائے بورڈ کے 80 نشانات اور 20 نشانات انٹرنل کے رکھے گئے اور کامیابی کے لئے 35 نشانات دونوں کو ملاکر دیکھا جائے گا اور 80 میں کم از کم 27 نشانات کے حصول پر ہی انٹرنل مارکس شامل کئے جائیں گے۔ ان معلومات کو ماہر تعلیم ایم اے حمید نے دکن ریڈیو کے پروگرام راست نشریہ سوال جواب میں ایس ایس سی کے امتحانات کے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ تلگو زبان دوم کے لئے بھی 35 نشانات تھے جن کو کم کرتے ہوئے سابق کی طرح 20 نشانات پر کامیابی کیلئے جی او نمبر 10 کردیا گیا۔ انھوں نے ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ پروگرام کے دوران فون پر راست پوچھے جانے والے سوالات کا بھی برسر موقع جواب دیا۔ ایس ایس سی میں پہلے ڈیویژن ختم کیا گیا۔ پھر گریڈ دیئے گئے پھر گریڈ ختم کردیا گیا۔ اس کے بعد نشانات بھی غائب کردیئے گئے ہیں۔ کسی بھی طالب کو کس مضمون میں کتنے نشان آئے معلوم نہیں ہوسکے گا۔ پروگرام کوآرڈی نیٹر زاہد فاروقی نے بڑی عمدگی سے سوالات کو ترتیب دیا۔ محمد منیر اور صفا نے معاونت کی۔ یاسمین اور حنا نے اسٹوڈیو میں سوالات کئے۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT