Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی امتحان کے ضمن میں جائزہ اجلاس

ایس ایس سی امتحان کے ضمن میں جائزہ اجلاس

ونپرتی۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کو سخت نگرانی کے ساتھ منعقد کرنے ضلع ایجوکیشن آفیسر وجئے لکشمی مائی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج مستقر ونپرتی کے گرلز ہائی اسکول میں ونپرتی ڈیویژن کے تمام ہیڈ ماسٹر کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ اس اجلاس میں کئی مشورے دیئے گئے ۔ ونپرتی ڈیویژن میں جملہ 29امتحانی سنٹرس میں 6369طلبہ امتحان لکھنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی آئی او لیاقت علی ‘ معراج اللہ خان کے علاوہ ونپرتی ڈیویژن کے تمام ہیڈ ماسٹرس شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT