Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی اوپن انٹر ؍ ٹاس داخلے کی کل آخری تاریخ

ایس ایس سی اوپن انٹر ؍ ٹاس داخلے کی کل آخری تاریخ

حیدرآباد۔15 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی (اوپن) اور انٹرمیڈیٹ ایک سالہ (اوپن) کورسیس میں داخلے کیلئے خصوصی آخری تاریخ 17 نومبر دی گئی ہے جو امیدوار فیس داخل نہ کرسکیں، انہیں تتکال اسکیم کے تحت اس سہولت سے استفادہ کا موقع ہے۔ داخلے کیلئے معلومات رہبری کیلئے 16 نومبر شام 5 بجے تک محمڈن انسٹیٹیوٹ، جلو خانہ کامپلیکس، لاڈ بازار پر فون نمبر 040-24510012 پر ربط کرسکتے ہیں۔ ذریعہ تعلیم انگلش اور اُردو بھی ہے۔

اسکولی طلبہ کیلئے تلنگانہ نالج ٹسٹ
حیدرآباد۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے تلنگانہ کی جغرافیہ، تاریخ، لیکچر اور معلومات کیلئے تلنگانہ نالج ٹسٹ اسکولس میں رکھا جارہا ہے۔ اس میں پہلی جماعت تا دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے الگ الگ سوال پرچہ رہے گا اور شریک طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور میڈلس دیئے جائیں گے۔ تلنگانہ نالج کی کتاب بھی مہیا کی جائے گی۔ اسکول انتظامیہ اور طلبہ اس کی معلومات کیلئے فون نمبر 8801577284 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT