Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی ( اوپن ) انٹر ٹاس میں داخلے

ایس ایس سی ( اوپن ) انٹر ٹاس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اوپن اسکولنگ میں ایس ایس سی (اوپن ) اور انٹر میڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کے لیے اسپیشل تاریخیں دی گئی ہیں جو امیدوار ایس ایس سی ( اوپن ) میں داخلے کے خواہش مند یا ایس ایس سی کامیاب یا انٹر ناکام ٹاس کے انٹر ایک سالہ کورس میں داخلے کے لیے اہل ہیں ۔ امیدوار فوری ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔

مانو میں آج یوم آزاد تقاریب
حیدرآباد ، 8؍ نومبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب 2017 کے تحت کل(9؍ نومبر ) کو صبح 10 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں مولانا ابوالکلام آزاد پر ایک مختصر ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔ اس ڈاکیومنٹری کو مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں ہی صبح 10:30 بجے بیت بازی مقابلے ہوں گے۔ شام 6 بجے اوپن ایئر تھیئٹر میں طلبہ کا ثقافتی پروگرام ’’رنگ ترنگ‘‘ ہوگا جس میں طلبہ نغمے، رقص اور ڈرامے پیش کریں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT