Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی / او ایس ایس سی / ووکیشنل امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ توسیع

ایس ایس سی / او ایس ایس سی / ووکیشنل امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ توسیع

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ میں ایس ایس سی / او ایس ایس سی ووکیشنل کی فیس ادا کرنے کی تاریخ میں 20 جنوری تک توسیع کی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے مطلع کیا کہ ایس ایس سی / او ایس ایس سی / ووکیشنل امتحانات کیلئے فیس کے ادخال کی تاریخ میں 20 جنوری تک توسیع کی گئی ہے اور یہ امتحان مارچ میں منعقد ہوگا ۔ طلبا اب 20 جنوری تک تتکال میں فیس ادا کرسکتے ہیں۔ ریگولر یا خانگی یا ایک مرتبہ کے ناکام امیدوار متعلقہ ہیڈ ماسٹرس کے پاس فیس ادا کرسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ فیس کے ادخال کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT