ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی آج جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں اجرائی

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایس ایس سی زبان دوم تلگو کے کوئسچن بنک کو امتحانی نقطہ نظر سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ادارہ سیاست کے زیر اہتمام شائع کیا گیا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں آج ہفتہ 10 اکٹوبر 3 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر مقرر ہے ۔ اس کوئسچین بنک کو جناب محمد رفیع تلگو ٹیچر بوسٹن مشن اسکول نے مرتب کیا ہے ۔ جناب بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی یہ گائیڈ تیار کی گئی ہے ۔ تقریب رسم اجرائی کے مہمان خصوصی آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ اور اعزازی مہمانان خلیل الرحمن ، شاکر احمد رہیں گے ۔  ایم اے حمید کیریر کونسلر نے طلباء و طالبات ، اساتذہ سے وقت پر شریک ہوکر مفت کوئسچین بنک حاصل کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT