Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی طلباء کے میموز کی ہنوز عدم اجرائی

ایس ایس سی طلباء کے میموز کی ہنوز عدم اجرائی

ریاست کی تقسیم کے اثرات طلباء پر پڑ رہے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ کے لیے مسئلہ

ریاست کی تقسیم کے اثرات طلباء پر پڑ رہے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ کے لیے مسئلہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے اثرات طلبہ پر کافی زیادہ نظر آرہے ہیں۔ ایس ایس سی امتحانات کے فوری بعد تفصیلی میمو معہ تصویر کی اجرائی اب تک عمل میں آیا کرتی تھی لیکن سال حال امتحانات ختم ہوئے تقریباً 5 ماہ کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے لیکن ایس ایس سی کامیاب طلبہ کے معہ تصاویر میمورنڈم آف مارکس جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث انٹر میں امتحانی فیس کی ادائیگی میں مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں امتحانی فیس کی ادائیگی کیلئے طلبہ کے تفصیلی میمو کی نقولات منسلک کرنا لازمی ہے اور انٹرمیڈیٹ سال اول داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ امتحانی فیس ادا کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیںلیکن تاحال ان کے میمورنڈم اف مارکس کے عدم حصول سے کالج انتظامیہ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو عارضی طور پر انٹرنیٹ کے ذریعہ میمورنڈم آف مارکس حاصل ہورہا ہے اور طلبہ اسی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں لیکن ریاست کی تقسیم کے بعد پیدا شدہ تنازعات کے باعث تاحال ایس ایس بورڈ کی جانب سے تفصیلی میمو جاری نہیں کئے گئے ہیں جو کہ نہ صرف طلبہ بلکہ کالج انتظامیہ کیلئے بھی مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔ اولیائے طلبہ نے محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طور پر رہنمایانہ خطوط جاری کرے تاکہ ایس ایس سی کامیاب ہوتے ہوئے انٹر میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ امتحانی فیس کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں۔ اولیائے طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر میمو کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے تو ایسی صورت میں محکمہ تعلیم بالخصوص ایس ایس سی بورڈ کو چاہئے وہ انٹرمیڈیٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد تفصیلی میمو کے بغیر امتحانی فیس قبول کرنے کے متعلق واضح احکامات جاری کروائے تاکہ طلبہ و اولیائے طلبہ کے ساتھ ساتھ کالج انتظامیہ کو بھی راحت حاصل ہوسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT