Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

ایس ایس سی طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

اوٹکور /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور ملت اسلامیہ ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے الوداع تقریب زیر صدارت کرسپانڈنٹ منیر احمد فاروقی منعقد ہوئی ۔ شہ نشین پر نائب صدر سوسائٹی محمد خورشید گدوال جناب حشمت اللہ کلوال صدر مدرس کاظم حسین ، جناب عبدالرحمن صدر ایم پی جے جاوید امرچنتہ موجود تھے ۔ ایس ایس سی کی طالبہ فردوس بیگم نے اظہار خیال پیش کریت ہوئے مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اساتذہ کی محنت ، اسکول ، انتظامیہ کی جانب سے فارہم کردہ سہولیات کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ منیر احمد فاروق نے صدارتی خطاب میں طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امتحان گاہ کے خوف کا معاملہ ختم کریں اور خوب دل لگاکر محنت سے پڑھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی قدر کریں وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اس کا صحیح استعمال اور مناسب انداز زیں ہونا چاہئے اور نظام الاوقات کے تحت امتحانات کی تیاری کریں ۔ جماعت دہم کے طالبات اور طلبہ سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں پانے کردار کو مثالی بنائیں ۔ اپنے اخلاق کو بہتر سے بہتر بنائیں بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے شفقت کا معاملہ رکھیں ۔ اخلاق سے ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے ۔ اور تعلیم سے ہی اخلاق بہتر بنتے ہیں ۔ اس موقع پر اساتذہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ تمام کیلئے طعام کا انتظام کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT