Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی مفت کوچنگ سنٹرس منتظمین کو اطلاع

ایس ایس سی مفت کوچنگ سنٹرس منتظمین کو اطلاع

حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (راست) ریاست تلنگانہ میں ایس سی کے امتحانات کا 21 مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔ مسلم طلباء و طالبات کی باقاعدہ کوچنگ کے پیش نظر مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ایس ایس سی میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کیلئے فری کوچنگ سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم کے بموجب ایسے تعلیمی ادارے و تنظیمیں جو مفت کوچنگ سنٹر قائم کرنا چاہتے ہوں تو وہ اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) پر 24 ڈسمبر سے قبل داخل کریں۔ کوچنگ سنٹر میں کلاس کا آغاز یکم ؍ جنوری 2016ء سے ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد برکت علی 9700088110 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT