Thursday , April 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی پرچہ کے افشاء کا معاملہ

ایس ایس سی پرچہ کے افشاء کا معاملہ

عادل آباد میں متعلقہ چار عہدیدار معطل ، کلکٹر کی کارروائی

عادل آباد ۔ 20 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے Narnoor منڈل کے تاڈی تنہور ضلع پرجا پریشد ہائی اسکول میں انگلش میڈیم ایس ایس سی پرچہ افشاء سوشل میڈیا کے ذریعہ ہونے کے اس واقعہ کے بنا پر متعلقہ عہدیداروں کی لاپرواہی تصور کرتے ہوئے ضلع کلکٹر عادل آباد شریمتی دیویا دیوراجن نے چیف سپرنٹنڈنٹ مسٹر بھارت چوہان ، سیٹنگ اسکاٹ مسٹر جگن موہن ، متعلقہ آفیسر جے ناگو راؤ اور انویجلیٹر شریمتی کرشنا وینی کو ان کی خدمات سے معطل کرتے ہوئے پولیس کیس درج کیا گیا ۔ یہ بات ضلع کلکٹر نے اوٹنور کے ITDA میں میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی ۔ شریمتی دیویا نے امتحانی مراکز پر مزید چوکسی میں اضافہ کرنے کی غرض سے پولیس جوانوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ انھوں نے پیپر افشاء کومال پراکٹس قرار دیا۔ واضح رہے کہ تاڈی تہنور کے ضلع پرجا پریشد ہائی اسکول میں امتحان کے آغاز کے صرف دس منٹ میں انگلش میڈیم ایس ایس سی کا پرچہ سیل فون کے ذریعہ منظرعام پر آگیا ۔ اس تصویر کشی میں SSC کا سوالیہ پرچہ کے ساتھ خاتون کی ساڑی کا کچھ حصہ بھی دکھائی دے رہا تھا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی عادل آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر چناموہن راؤ حرکت میں آتے ہوئے فوری طورپر متعلقہ ہائی اسکول پہنچ کر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT