Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی کے صدر فصید نتائج کیلئے تیار کریں

ایس ایس سی کے صدر فصید نتائج کیلئے تیار کریں

یلاریڈی ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے کونڈا پور علاقہ میں ہائی اسکول کی کاماریڈی ڈپٹی DEO مسٹر بلرام نے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے طلباء کو تیار کرنا چاہئے تاکہ اسکول کے نتائج صد فیصد ہیں ۔ ڈپٹی DEO نے اسکول کے مڈ ڈے میلس کا معائنہ کیا اور اسکول کے مختلف ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا ۔ منڈل سداشیونگر کے پوسائی پیٹ ، ہری جن واڑہ پرائمری اسکولوں کا ضلع محکمہ تعلیمات DEO مسٹر لنگیا نے تنقیح کرتے ہوئے مختلف ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ بعدازاں انہوں نے کمرہ جماعتوں میں پہنچ کر طلباء سے مختلف سوالات پوچھے ۔ صدر مدرس مسرٹ برہمم نے ضلع DEO کو بتایا کہ اسکول کو حصار بندی نہ ہونے سے اسکول میں پینے کے پانی کی قلت ہونے سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جس پر DEO نے تیقن دیا کہ ان مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کے کام سے اطمینان کا اظہار کیا ۔و اضح رہے کہ یلاریڈی مستقر کے بھی کئی سرکاری اسکولوں میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ آج تک برقرار ہے اور ذمہ داران ہیں کہ تمشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ اردو میڈیم اسکولوں کا تو کوئی پرُسان حال نہیں ہے جس سے اولیائے طلباء میں تشویش پائہی جاتی ہے ۔ مسٹر لنگیا DEO مستقر کے اردو میڈیم اسکول کا بھی اگر دورہ کریں تو حقیقت سے آگاہی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT