Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کے ماڈل ٹسٹ پیپرس کے 20 برس مکمل

ایس ایس سی کے ماڈل ٹسٹ پیپرس کے 20 برس مکمل

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کی کاوشوں کی سراہنا
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : ایس ایس سی امتحان کے لیے شائع کیا جانے والا ماڈل ٹسٹ پیپر کے 20 برس مکمل ہوگئے ہیں ۔ ہر سال طلباء کی رہنمائی کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ، اردو روزنامہ سیاست اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کے اشتراک سے ایس ایس سی امتحان کا ماڈل ٹسٹ پیپر جاری کرتا آرہا ہے ۔ یہ ماڈل ٹسٹ پیپر طلباء میں کافی مقبولیت کا حامل ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تمام مضامین کے ماڈل ٹسٹ پیپرس تیار کررہا ہے ۔ ان ماڈل ٹسٹ پیپرس کی خاص خصوصیت یہ ہے کہ اس کے 70 سے 80 فیصد سوالات امتحانات میں آجاتے ہیں جن سے طلباء کو زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔ طلباء کی رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس نے ایم ایس کے تعاون سے ماڈل ٹسٹ پیپرس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ ملت کے بچے بچیوں کی رہنمائی کرسکے ۔ سال در سال اس ماڈل ٹسٹ پیپرس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا ۔ اب تک ان ماڈل ٹسٹ پیپرس سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے استفادہ کیا ہے ۔ ان ٹسٹ پیپرس سے استفادہ کرنے والے طلباء ایس ایس ایس سی امتحانات میں نمایاں نشانات سے کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ کیوں کہ 80 فیصد سوالات ایس ایس سی امتحان میں اسٹرائیک کر جاتے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی بڑی کاوشوں سے ہر برس اس ماڈل ٹسٹ پیپرس کو تیار کرتا ہے ۔ ہر برس ٹسٹ پیپرس تیار کرنے کے لیے نئے طریقے کار کو ملحوظ رکھتے ہوئے پرچے تیار کئے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ نصاب اور تیزی سے بدلتے حالات حاضرہ پر گہری نگاہ رکھتے ہوئے عرق ریزی کے ساتھ یہ ماڈل ٹسٹ پیپرس تیار کیا جاتا ہے ۔ تعلیم و تعلم اور طلباء کے حلقے میں اس ماڈل ٹسٹ پیپرس کو کافی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس ٹسٹ پیپرس کو تیار کرنے والے ادارے کی کافی سراہنا کی جاتی ہے ۔ اساتذہ کے حلقے کا کہنا ہے کہ اگر طلباء سنجیدگی کے ساتھ اس ماڈل ٹسٹ پیپرس سے استفادہ کریں تو یقینا ایس ایس سی امتحان میں نمایاں نشانات سے کامیابی یقینی ہے ۔ اساتذہ کا طلباء کو مشورہ ہے کہ وہ ایس ایس سی کی تیاری میں اس ٹسٹ پیپرس کا بھر پور استعمال کریں تاکہ اعلی گریڈ حاصل کرنا آسان ہوجائے ۔ واضح رہے کہ 2017 کے ماڈل ٹسٹ پیپرس تیار ہوچکے ہیں ۔ پرچوں کی اجرائی جنوری کی 6 تاریخ کو ہونا طئے پایا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT