Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی ہال ٹکٹس کی اجرائی

ایس ایس سی ہال ٹکٹس کی اجرائی

حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات تلنگانہ ( ایس ایس سی ) نے ایس ایس سی ہال ٹکٹس 2018 کی آج اجرائی انجام دی ۔ ریاست میں ایس ایس سی امتحانات کا 15 مارچ تا 2 اپریل انعقاد عمل میں آئیگا ۔ آج ایس ایس سی باقاعدہ ‘ خانگی ‘ او ایس ایس سی اور ووکیشنل کے ہال ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ یہ ہال ٹکٹس ویب سائیٹ bse.telangana.gov.in پر ٹی ایس ایس ایس سی ہال ٹکٹ پر کلک کرکے ریگولر ‘ خانگی ‘ او ایس ایس سی اور ووکیشنل زمرہ میں جاتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کے ہجوم کی وجہ سے یہ ویب سائیٹ سست رفتار سے کام کر رہی ہے اس لئے طلبا کو صبر سے کام لینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT