Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ایس ایم کرشنا کی آج بی جے پی میں شمولیت

ایس ایم کرشنا کی آج بی جے پی میں شمولیت

بنگلورو۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے سابق چیف منسٹر 84 سالہ ایس ایم کرشنا کل دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے 7 ہفتہ قبل کانگریس سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ انہیں موصولہ اطلاعات کے بموجب ایس ایم کرشنا کو قومی صدر امیت شاہ اور دیگر قائدین اننت کمار اور آر اشوک کی موجودگی میں جو ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں، بی جے پی میں شامل کرلیا جائے گا۔ وہ قبل ازیں 15 مارچ کو بی جے پی میں شامل ہونے والے تھے لیکن ان کی بہن کی موت کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT