Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / ایس ایم کرشنا کی بی جے پی میں شمولیت ملتوی

ایس ایم کرشنا کی بی جے پی میں شمولیت ملتوی

بنگلور، 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی بہن کی گزشتہ شب موت کے سبب اُن (کرشنا) کی بی جے پی میں شمولیت کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ کرشنا جو گزشتہ روز یہاں سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے شام میں ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے۔ تاہم وہ اپنی بہن کی موت کی خبر سننے کے بعد تمام پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے بنگلور واپس ہوگئے۔ کرشنا نے گزشتہ ماہ کانگریس چھوڑدی تھی ۔ وہ کرناٹک کے چیف منسٹر، وزیر خارجہ کے علاوہ مہاراشٹرا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

آئرش خاتون گوا کے ساحل پر مردہ
پاناجی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کی ایک 25 سالہ خاتون جنوبی گوا کے ایک ساحل پر مردہ پائی گئی جس کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ اس عورت کی برہنہ نعش گزشتہ روز یہاں سے 80 کیلومیٹر دور موضع دیواباغ کے ساحل پر ویران جگہ پائی گئی۔ پولیس نے کہا کہ وہ آخری مرتبہ اس گاؤں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ہولی کھیلتے دیکھی گئی تھی۔ متعلقہ ڈی ایس پی سامی ٹویرس نے کہا کہ مقامی ہسٹری شیٹر وکاس بھگت کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا گیا اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT