Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ایس ایم کرشنا کے داماد کی غیر محسوب اثاثہ کی نشاندہی

ایس ایم کرشنا کے داماد کی غیر محسوب اثاثہ کی نشاندہی

بنگلور، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے داماد کے مختلف ٹھکانوں پر گزشتہ چار دنوں کی کاروائی کے دوران 650 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ نے کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ سے متعلق 25 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی کارروائی کی تھی جو کل ہی ختم ہوئی ہے اور اس دوران ان کی کافی، کیفے ڈے بزنس چین سے جڑے املاک پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ یہ کارروائی بنگلورو، ہاسن، چک منگلورو، چینائی اور ممبئی میں کی گئی۔ سدھارتھ کافی کے تاجر ہیں اور اس کافی بزنس چین کے پارٹ ٹائم مالک بھی بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کافی، سیاحت، انفارمیشن ٹکنالوجی اور دیگرشعبوں میں بھی ان کی کمپنیوں اور املاک کی جانچ کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران 650 کروڑ روپے سے زائد غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے ۔ ٹیکس حکام کے مطابق یہ رقم اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔چھاپہ ماری کے دوران ہزارہا صفحات پر مشتمل دستاویزات کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ، ہارڈ ڈسک اورپین ڈرائیوز کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محکمہ انہیں اس معاملے میں مزید پوچھ گچھ کے لئے مستقبل میں طلب کر سکتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT