Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ایس ایم کرشنا کے داماد کے خلاف انکم ٹیکس دھاوے

ایس ایم کرشنا کے داماد کے خلاف انکم ٹیکس دھاوے

بنگلورو۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس عہدیداروں نے آج سابق چیف منسٹر کرناٹک ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ جو کیفے کافی ڈے گروپ کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر بھی ہیں ‘ ان سے تعلق رکھنے والی جائیدادوں کی جانچ کیلئے دھاوے کئے ۔ محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ یہاں واقع سی سی ڈی آفس کے بشمول مختلف املاک پر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی کا کام انجام دیا گیا ۔ ملک بھر میں زائد از 20مقامات پر دھاوے ہوئے جن میں بنگلورو ‘ ممبئی ‘ چینائی اور چکمگلورو شامل ہیں ۔ کرشناکانگریس سے مستعفی ہونے کے بعد رواں سال مارچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ سدھارتھ سی سی ڈی کے بانی و مالک ہیں جو ہندوستان میں کافی شاپس کی چین ہے اور وہ 17جنوری 2015ء سے اس گروپ کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT