Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج عقدثانی کا دوبدو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج عقدثانی کا دوبدو پروگرام

ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے انتظامات، ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے انتظامات، ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 8 نومبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے 36 واں دوبدو ملاقات پروگرام 9 نومبر اتوار کو 10 تا 3 بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) منعقد ہوگا جس میں صرف سکنڈ میریج رشتے دستیاب رہیں گے۔ ایسے لڑکے و لڑکیاں جو طلاق و خلع سے دوچار ہوئے ہیں ان کے والدین و سرپرستوں کیلئے یہ نادر موقع فراہم کیا گیا ہے۔ قبل اور دوران پروگرام ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پر رجسٹریشن کی مفت سہولت مہیا رہے گی۔ اس لئے اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس رکھیں۔ اگر بائیو ڈاٹا و فوٹوز ساتھ ہوں تو والدین باآسانی طور پر رشتہ کے سلسلہ میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ اس خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور سماجی کارکن سید اختر پرموٹر شرکت کریں گے۔ عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم کریں گے۔ عابد صدیقی نے بتایا کہ یہ پروگرام صرف و صرف عقدثانی کے رشتوں اور کسی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی ان کیلئے رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی دفتر ایم ڈی ایف پر والدین و سرپرستوں کیلئے کئی فونس موصول ہوئے ہیں جس کیلئے دونوں شہروں اور اضلاع سے والدین کی اس پروگرام میں شرکت متوقع ہے۔ ایم ڈی ایف کی ٹیم عابد صدیقی صدر فورم، محمد عبدالقدیر نائب صدر، محمد نصراللہ خان پبلسٹی سکریٹری نے آج ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) پہنچ کر صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز و مالک ایس اے ایمپرئیل گارڈن محمد معین الدین سے ملاقات کرتے ہوئے دوبدو پروگرام کے انتظامات کے ضمن میں بات چیت کی اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے بھی لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مشاہدہ کروایا جائے گا۔ پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نامور نعت خواں احمد صدیقی مکیش نعت کا نذرانہ پیش کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب محمد عبدالقدیر سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔ ڈاکٹر ایوب حیدری، ایم اے قدیر (نائب صدور)، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، میر انور الدین، محمد برکت علی، عابدہ سلطانہ، احمد صدیقی مکیش، سید الیاس باشاہ، شاہد حسین، محمد نصراللہ خان، کوثر جہاں، عرشیہ عامرہ، خدیجہ سلطانہ، ریحانہ نواز، سید ناظم الدین، سید اصغرحسین، ڈاکٹر دردانہ، محمد عبدالصمد خان، صالح بن عبداللہ باحاذق و دیگر نے والدین و سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT