Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف سے انتظامات، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے، ڈپٹی چیف منسٹر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 جولائی (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے جڑواں شہر ہی نہیں تلنگانہ کے اضلاع، ملک کے دوسرے مقامات اور بیرونی ممالک میں مقیم والدین اور سرپرستوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے ان کے اپنے من پسند کے رشتوں کو ان تک پہنچانے اور اس انتخاب کے ذریعہ اپنے بچوں و بچیوں کی ازدواجی زندگی کو خوش و خرم رکھنے کیلئے جو کوشش کررہا ہے اس میں اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ہو تی جارہی ہے اور وہ اپنے قدم آگے بڑھاتے ہوئے 74 ویں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 23 جولائی کو صبح 10 بجے سے آغاز ہو گا ۔پروگرام ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم اور تعارف کروائیں گے۔ جناب الیاس باشاہ کی قرأت اور جناب احمد صدیقی مکیش کی نعت شریف سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔اس پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے انجینئرنگ، میڈیسن، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ و عالم، فاضل کے پیامات کیلئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس رہیں گے۔ عقدثانی، تاخیر سے شادی اور معذورین کے پیامات کیلئے بھی علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ شادی خانہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کا کاؤنٹر رہے گا جنہوں نے ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست کے دفتر میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ کروانے کی ضرورت نہیں البتہ انہیں کارڈ اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز زیادہ سے زیادہ رکھنا ہوگا۔ بائیو ڈاٹاس و رجسٹریشن کروائے ان رجسٹرڈ شدہ بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کو پروگرام میں رکھا جائے گا۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے والدین سے خواہش کی کہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز ساتھ رکھیں۔ پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے فوٹوز اور بائیوڈاٹاس دیکھنے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرایس اے مجید، محمد تاج الدین، ڈاکٹر ایوب حیدری، میر انور الدین، میر الیاس باشاہ، خدیجہ سلطانہ، اے اے کے امین، سید اصغر حسین، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر سیادت علی، ڈاکٹر دردانہ، لطیف النساء، رئیس النساء، فرزانہ، محمد احمد، محمد نصراللہ خان، آمنہ فاطمہ، تسکین، ڈاکٹر ام سلمیٰ، شبانہ نعیم، سیدہ محمدی، کوثر جہاں، صالح بن عبداللہ باحاذق، ترنم خان، سیدہ محمدی، کوثرجہاں، صالح بن عبداللہ باحاذق، عبدالصمد خان، مہرالنساء، زبیدہ بیگم، ریحانہ نواز اور دیگر نے والدین اور سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ والدین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کیلئے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ساتھ رکھیں۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT