Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منعقدہ عقدثانی کے رشتوں پر مشتمل دوبدو پروگرام کی جھلک

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منعقدہ عقدثانی کے رشتوں پر مشتمل دوبدو پروگرام کی جھلک

٭ 36 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں آج صرف عقدثانی اور شادیوں میں تاخیر سے متعلق رشتے والدین کے ملاحظہ کیلئے رکھے گئے تھے۔ ٭ تین ہزار سے زائد فکرمند والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔ ٭ ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) کا وسیع ہال تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔

٭ 36 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں آج صرف عقدثانی اور شادیوں میں تاخیر سے متعلق رشتے والدین کے ملاحظہ کیلئے رکھے گئے تھے۔
٭ تین ہزار سے زائد فکرمند والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔
٭ ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) کا وسیع ہال تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
٭ جناب زاہد علی خاں نے نہایت جذباتی انداز میں کہاکہ دوبدو پروگرام اُن کے دل کی دھڑکن بن گیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ رشتے آسانی کے ساتھ طے پائیں۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست بڑی دیر تک دوبدو ملاقات پروگرام میں والدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہ کچھ دیر کے لئے رجسٹریشن کاؤنٹر پر بھی رہے۔ کئی والدین نے جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیرالدین علی خاں کو اس عظیم خدمت پر مبارکباد پیش کی۔
٭ دوبدو پروگرام میں آج اُصولی طور پر 17 رشتے طے پائے جن میں دو نے شادی طے ہونے کا اعلان کیا۔
٭ 36 ویں دوبدو پروگرام میں لڑکوں کے 92 اور لڑکیوں کے 210 نئے رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی بے شمار والدین و سرپرست رجسٹریشن کاؤنٹرس پر دیکھے گئے۔
٭ شہر کے علاوہ اضلاع سے بھی آئے ہوئے کئی والدین نے شرکت کی۔
٭ شادی خانے کے باہر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے جناب جہانگیر علی ایس آئی کی زیرقیادت پولیس کا وسیع تر بندوبست تھا۔
٭ آج کے دوبدو پروگرام میں 40 برس سے کم عمر کے لڑکے و لڑکیوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT