Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مفت میگا میڈیکل کیمپ

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مفت میگا میڈیکل کیمپ

30 نومبر بروز اتوار مقرر ، سیاست و ایم ڈی ایف سے ماہر ڈاکٹرس کا انتظام

30 نومبر بروز اتوار مقرر ، سیاست و ایم ڈی ایف سے ماہر ڈاکٹرس کا انتظام
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اتوار 30 نومبر کو 9 بجے دن تا 2 بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مفت میگا میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا ۔ جس میں امراض قلب ، آرتھوپیڈک ، ذیابیطس ، جلدی امراض ، امراض نسواں ، آنکھوں و دانتوں کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی مفت تشخیص کی جائے گی ۔ کیمپ میں طبی معائنوں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید چیرمین میڈیکل کمیٹی ایم ڈی ایف اور محمد شاہد حسین نے بتایا کہ اس کیمپ کے سلسلہ میں حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے ڈاکٹرس کی سفارش پر دوائیں مفت تقسیم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میگا میڈیکل کیمپ میں ای سی جی ، آر ڈی او گرام ، شوگر ٹسٹ ، دیگر نوعیت کے طبی معائنے کیے جائیں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست میگا میڈیکل ہیلت کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر حفظان صحت سے متعلق جلسہ شعور بیداری منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کریں گے ۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور ڈاکٹر محمد مشتاق علی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید ماہر ذیابیطس و چیرمین میڈیکل کمیٹی کیمپ کے نگران ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں خاص طور پر سلم بستیوں میں 60 سے زائد میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا جن سے سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ طبی اخراجات میں ناقابل برداشت اضافہ کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا مقصد عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔ کیمپ کے بارے میں مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT