ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں کوکری کلاسیس

28 نومبر کو مقرر ، ماسٹر شیف پونت مہتا تربیت دیں گے
حیدرآباد۔23نومبر(سیاست نیوز) حیدرآباد ہمہ اقسام کے پکوان کے لئے دنیابھر میںمشہور ہے ‘ ذائقہ کے اس شہر حیدرآباد میں اس مرتبہ روزنامہ سیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کی جانب سے 28نومبر کو صبح 10 تا دوپہر 2بجے تک خواتین اور لڑکیوں کے لئے آٹھویں مفت کوکری کلاس کاایس اے ایمپریل گارڈن ‘ ٹولی چوکی میںاہتمام کیاگیا ہے۔ ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میںمنعقدہونے والے مذکورہ کوکری کلاس میں موسم سرما کی مناسبت سے باجرے کی روٹی‘ انڈے میں انڈہ‘ ہاٹ اینڈ سوئٹ چکن وینگس‘ چلی گارلک اوکرہ‘ریڈ ہریسا چکن ساتھ میںجالی پراٹا‘ میٹ بالس ان ہاٹ پیپر ساوس اور ساتھ میں اسپاگیٹھی‘ سرسو ں میں ٹنگڈی‘ مکئی کی روٹی‘ گاجر ‘ گوبھی اور شلجم کا تازہ اچار‘ بادام پنیان کے پکوان کے طریقہ کار سیکھانے کے لئے ادارے سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے مفت کوکری کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔28نومبر کو ایس اے ایمپریل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہونے والی کوکری کلاس میںشرکت کے لئے واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا نام ‘ عمرپتہ اور تعلیمی قابلیت پر مشتمل تفصیلات 8919493509پر ارسال کریں۔کوکری کلاسس میں خواتین او رلڑکیوں کی دلچسپی کو برقراررکھنے کی غرض سے ایک خصوص کوئز رکھاگیا ہے جس میں ماسٹر شیف پونت مہتا سوالات کریںگے جو خواتین او رلڑکیاں صحیح جواب دیں گے انہیںمختلف انعاما ت سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو خواتین او رلڑکیاں کلاسس میںشریک ہوں گی ان کو بھی لکی ڈرا کے ذریعہ انعامات دئے جائیں گے ۔کوکری کلاسیس میںشرکت کی خواہش مند خواتین اور لڑکیوں اپنے ساتھ ایک عدد کاپی ‘ پنسل یا پن بھی ساتھ رکھیںتاکہ ماسٹر شیف کے بتائے ہوئے پکوان کے طریقہ کارکو نوٹ کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT