Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ایس بی آئی سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم رقم پر نظرثانی

ایس بی آئی سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم رقم پر نظرثانی

شہری علاقوں میں 3000 روپئے، جرمانوں میں بھی کمی
نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے سیونگ اکاؤنٹ پر اقل ترین جمع رکھی جانے والی رقم میں کمی کی ہے اور اسے برقرار نہ رکھنے کی صورت میں جرمانوں پر بھی نظرثانی کی ہے۔ ایس بی آئی میں سیونگ اکاؤنٹ میں 5000 روپئے کم از کم رقم موجود رہنا ضروری تھا لیکن اب اسے 3000 روپئے کردیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق اکٹوبر سے ہوگا۔ پبلک سیکٹر کے اس بینک نے وظیفہ یابان، حکومت کی سماجی بہبودی اسکیمات کے استفادہ کنندگان اور بچوں کو سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم رقم کی شرط سے استثنیٰ دیا ہے۔ بینک نے اپریل میں کم از کم بیالنس برقرار نہ رہنے پر جرمانہ متعارف کیا تھا اور اس وقت اب کم از کم رقم 5000 روپئے رکھنا ضروری تھا لیکن اب شہری اور نیم شہری بینک برانچس میں اقل ترین رقم بالترتیب 3000 روپئے اور 2000 روپئے ہوگی جبکہ دیہی برانچس میں 1000 روپئے ہوگی۔ جرمانوں کے تعلق سے بھی نیم شہری اور دیہی برانچس میں 20 تا 40 روپئے اور شہری و میٹرو سنٹرس پر 30 تا 50 روپئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بینک اقل ترین رقم 75 فیصد سے کم ہو تو 100 روپئے معہ جی ایس ٹی عائد کررہا تھا اور اگر اقل ترین رقم 50 فیصد یا اس سے کم ہو تو جرمانہ 50 روپئے معہ جی ایس ٹی تھا۔ واضح رہیکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے 42 کروڑ سیونگ بینک اکاؤنٹس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT