Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / ایس بی آئی میں اقل ترین بیالینس چارجس میں 75% کمی

ایس بی آئی میں اقل ترین بیالینس چارجس میں 75% کمی

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے سیونگ اکاؤنٹس میں اوسط ماہانہ رقم (بیالینس) پر عائد نان مینٹننس شرحوں میں تقریباً 75% کٹوتی کی ہے۔ یکم اپریل سے اس پر عمل ہوگا اور ملک کے تقریباً ایسے 25 کروڑ بینک کھاتہ داروں کو فائدہ پہونچے گا جو اپنے کھاتوں میں اقل ترین مقررہ رقم ڈپازٹ نہیں رکھے ہیں۔ اس بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوسط ماہانہ بیالینس (اے ایم بی) پر غیرمینٹننس چارجس میٹرو اور شہری مراکز میں صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ 50 روپئے سے گھٹاکر 15 روپئے ماہانہ مقرر کئے گئے ہیں۔اس طرح نیم شہری اور دیہی علاقوں میں یہ چارجیس موجودہ 40 روپئے کو 12 روپئے ماہانہ کی حد تک گھٹا دیا گیا ہے۔کھاتوں میں معمولی رقومات رکھتے ہوئے ان کا استعمال نہ کرنے والے کھاتہ داروں سے بینکوں کو 8 ماہ کے دوران 11771 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT