Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس بی آئی میں 2200 پروہبیشنری آفیسرس کے تقررات

ایس بی آئی میں 2200 پروہبیشنری آفیسرس کے تقررات

24 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، کوئی گریجویٹ اہل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے پروہبیشنری آفیسرس کی 2200 جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ منتخب امیدواروں کو بنیادی تنحواہ 27 ہزار 620 روپئے ماہانہ کے علاوہ چار اڈوانسڈ انکریمنٹس بھی دئیے جائیں گے ۔ اس طرح سالانہ کم از کم تنخواہ 7.55 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 12.93 لاکھ رہے گی تاہم اس کا انحصار ان کی پوسٹنگ کی بنیاد پر رہے گا ۔ خواہش مند امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 24 مئی تک آن لائن درخواستیں داخل کریں ۔ جس کے بعد 14 جون سے پریلیمنری آن لائن امتحان کے لیے کال لیٹر جاری کئے جائیں جب کہ 2 تا 10 جون کے درمیان آن لائن پریلیمنری آن لائن امتحان کے لیے کال لیٹر جاری کئے جائیں جب کہ 2 تا 10 جون کے درمیان آن لائن پریلیمنری امتحان منعقد ہوگا ۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی مضمون میں گریجویشن رہنا چاہئے اس کے علاوہ گریجویشن سال آخر میں زیر تعلیم امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ تاہم امیدوار کی حد عمر اپریل 2016 تک 21 تا 30 سال کے درمیان رہنا چاہئے جب کہ محفوظ درجہ کے امیدواروں کو حکومت کے قواعد کے مطابق حد عمر میں رعایت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT