Wednesday , December 19 2018

ایس بی آئی کرکٹ ٹیم کو لیگ چمپئن شپ

حیدرآباد، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی کرکٹ ٹیم نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے زیر اہتمام 2014-15ء لیگ چمپئن شپ ۔ پول B جیت لی ہے۔ یہ کامیابی ساری ٹیم کی اجتماعی کوششوں اور بالخصوص وائس کیپٹن محمد شجاع الدین کے نمایاں رول کا نتیجہ ہے۔ یوں تو پوری لیگ میں لگ بھگ تمام کھلاڑیوں نے اچھا مظاہرہ کیا لیکن شجاع الدین نے اکثر موقعوں پر ذمے داری اور بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپٹن سید ابرار احمد کی ٹیم ایس بی آئی کی شاندار فتح کو یقینی بنایا ہے۔ شجاع الدین کو محمد ابرار الدین نے ٹروفی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT