Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ایس بی آئی کے معاون بینکوں میں آج ہڑتال

ایس بی آئی کے معاون بینکوں میں آج ہڑتال

نئی دہلی۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پبلک سیکٹر بینکس ایمپلائز کا ایک سیکشن ملک گیر سطح پر کل ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے معاون بینکوں کی جانب سے باہمی یکسوئی معاہدہ کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا جاسکے۔ تاہم آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کی اس ہڑتال میں عہدیداران حصہ نہیں لیں گے جبکہ یہ اسوسی ایشن عوامی شعبہ کے بینکس ملازمین کی 9تنظیموں میں سے ایک ہے۔ خانگی شعبہ کے بینکس اور ملک کے سب سے بڑے قرض دہندگان اسٹیٹ بینک آف انڈیا بدستور کام کریگا۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر بیشتر بینکوں بشمول یونائٹیڈ بینک آف انڈیا نے اپنے گاہکوں کو مطلع کیا ہے کہ ہڑتال کے دن تمام برانچس اور دفاتر کو کھلا رکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ناگہانی حالات میں خدمات متاثر بھی ہوسکتی ہیں۔ بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مسٹر سی ایچ وینکٹ چلم نے بتایا کہ ایس بی آئی سے وابستہ 5بینکوں نے کام کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے ایک معاہدہ کیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے پر کل ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT