Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس بی ایچ حسینی علم کا 27 اکٹوبر کو شعور بیداری پروگرام

ایس بی ایچ حسینی علم کا 27 اکٹوبر کو شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : برانچ منیجر اسٹیٹ ، بینک آف حیدرآباد ، حسینی علم برانچ کے بموجب اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد حسینی علم برانچ پر 27 اکٹوبرحیدرآباد مہیلا منڈل کے تعاون سے صبح 10 بجکر 30 منٹ تا شام 4 بجے عوامی شعور بیداری پروگرام منعقد ہوگا ۔ محمد امام تحسین افتتاح انجام دیں گے ۔ محترمہ رانی تھوٹا صدر انرویپل کلب ہائی ٹیک حیدرآباد اس پروگرام کی مہمان اعزازی ہوں گی ۔ اس پروگرام کے دوران ایس بی اکاونٹس ، اسٹوڈنٹس اکاونٹس کے کھولے جانے ، وظیفہ یابان کے مسائل ، چھوٹے قرضہ جات ، ہوم لونس کار لونس ، 31 اکٹوبر 2016 تک دیپاولی تہوار پیشکش کے متعلق معلومات فراہم کیے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT