Tuesday , November 20 2018
Home / سیاسیات / ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ ترامیم پر ہندو مہا سبھا کا احتجاج

ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ ترامیم پر ہندو مہا سبھا کا احتجاج

علیگڑھ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے خون سے تحریر کردہ مکتوب میں وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے ذریعہ وہ ووٹوں کی سیاست کررہے ہیں۔ ہندو مہا سبھا کے سیکریٹری پوجا شکن پانڈے نے کہا کہ اگر ان ترامیم سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی تو وہ خودکشی کرلیں گی۔ اس مکتوب پر خون سے خود پانڈے اور ان کے 14 ساتھیوں نے دستخط کئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں حال ہی میں ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ میں کچھ ترامیم کو منظوری دی گئی۔ ان ترامیم کے ذریعہ ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے مفادات کے تحفظ کی کوشش کی گئی ہے۔ پوجا شکن پانڈے نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اعلیٰ ذات والوں کے حقوق تلف کرتے ہوئے ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT