Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / ایس سی ؍ ایس ٹیز کو سیاسی پارٹیوں میں بھی یکساں حقوق ملنے چاہئے

ایس سی ؍ ایس ٹیز کو سیاسی پارٹیوں میں بھی یکساں حقوق ملنے چاہئے

جئے پور ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج ایس سی ؍ ایس ٹی طبقہ کے افراد کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں ان طبقات کو نہ صرف یکساں حقوق ملنا چاہئے بلکہ سیاسی پارٹیوں میں بھی انہیں یکساں حصہ ملنا چاہئے۔ بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جوائنٹ جنرل سکریٹری وی ستیش نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائیلیوں کو ان کا مساویانہ حق ملنا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ بی جے پی کے نظریات کے مطابق کام کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کو اپنے ساتھ رکھیں۔ راجستھان کے بی جے پی صدر مدل لال نے کہاکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں نے عوامی بہبود کیلئے کام کیا ہے۔ بی جے پی کی نظر میں قوم اولین درجہ رکھتی ہے۔ اس لئے بی جے پی ون نیشن ون پول کا سسٹم نافذ کرنا چاہتی ہے تاکہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو یکساں منعقد کیا جاسکے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا مشن یہی ہیکہ یکساں انتخابات کے ذریعہ ملک کے پیسہ کو بچایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT