Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس سی آر پر ماضی کی تفصیلات و فوٹو گرافس کی ’ کافی ٹیبل بک ‘ کی اشاعت

ایس سی آر پر ماضی کی تفصیلات و فوٹو گرافس کی ’ کافی ٹیبل بک ‘ کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی تشکیل 2 اکٹوبر 1996 کو عمل میں آئی ۔ جو نظام دور کے بعد قیمتی ماضی رکھتا ہے ۔ زون کی شاندار تاریخ اور ثقافت کے پیش نظر ایس سی آر ’ کافی ٹیبل بک ‘ کی اشاعت کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ جس میں ریجن میں ریلویز کی کارکردگی پر ابتدائی فوٹو گراف کے ساتھ ساوتھ سنٹرل ریلوے پر تفصیلات ہوں گی ۔ اس ضمن میں عوام الناس اور ریل بائیپسٹ / فوٹو گرافری کے شوقین / قدیم تاریخ کے کرنیکلس سے خصوصا درخواست کی گئی ہے کہ ان کے پاس ریجن میں ریلویز کے آغاز ، فروغ اور ترقی پر مشتمل فوٹو گرافرس کاذخیرہ اگر کوئی ہو تو 20 مارچ تک ایس سی آر کو پیش کریں ۔ ایس سی آر چیف پبلک ریلیشنس آفیسر ایم اوما شنکر کمار سے اس مقصد کے لیے فون 040-27820583 پر ربط کریں ۔ اس کے علاوہ [email protected] کے ذریعہ بھی ربط کرسکتے ہیں ۔۔

 

سماج میں خواتین کا اہم رول :ڈاکٹر اے سرینواس
شمس آباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : یوم عالمی خواتین کے موقع پر شمس آباد میں مورڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مورڈ آرگنائزیشن چیرمین ڈاکٹر اے سرینواس نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ایک وقت تھا جب خواتین صرف گھریلو کام تک ہی محدود تھی جیسے جیسے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہے خواتین میں بھی تبدیلی آئی اور آج وہ سماج کا اہم حصہ بنی ہوئی ہے اور سماج میں اہم رول ادا کررہی ہیں ۔ خواتین سماج میں ٹیچر ، آنگن واڑی ، نرس ، ڈاکٹر ، ملٹری ، و دیگر تمام شعبوں میں لوہا منوا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ سیاست میں بھی اہم رول ادا کررہی ہیں ۔ ڈاکٹر اے سرینواس نے موسم گرما میں احتیاطی تدابیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر للیتا ، رتنا ، بچماں کے علاوہ دیگر خواتین موجود تھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT