Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس سی آر کا عصری ٹیکنالوجی پر مشتمل ایپس متعارف ، کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن پر تنصیب، جنرل منیجر ونود کمار

ایس سی آر کا عصری ٹیکنالوجی پر مشتمل ایپس متعارف ، کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن پر تنصیب، جنرل منیجر ونود کمار

حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مختلف قسم کے ایپ تیار کیا ہے اور ان ایپ کا مرکزی مقام کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن بنایا گیا ہے اور ان ایپ کا ریلوے جنرل منیجر ونود کمار نے آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف قسم کے تجربات کیلئے کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن نے ملکی سطح پر امتیازی مقام حاصل کیا ہے۔ 1916 میں نظام حکمراں کی جانب سے تعمیر کردہ کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن دن بدن ترقی کرتے ہوئے کئی سنگ میل عبور کررہا ہے۔ کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن میں واٹر ری فلنگ سنٹر، آن لائن لین دین، بائیو ڈیزل پلانٹ، ایل ای ڈی لائٹس اور شمسی توانائی جیسے مختلف کاموں کی وجہ سے ملک میں اولین مقام حاصل کیا ہے اور اس اسٹیشن میں سولار برقی پلانٹ کا قیام بھی کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے ریلوے کو لاکھوں روپئے کی بچت ہورہی ہے اور ان ایپ کو گوگل پلے اسٹور ی ایپ اسٹور سے ریلوے اسٹیشن انفو ایپ اور نورس نیویگیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انفو ایپ کے ذریعہ ریلوے اسٹیشن میں مختلف اقسام کی دکانات، ریزرویشن کاؤنٹر، ٹکٹ بکنگ سنٹر، ویٹنگ ہالس، پارسل بکنگ آفس، ایکسپریس، پاسنجر، ایم ایم ٹی ایس اور خصوصی ریلوں کی تفصیلات، ریلوے حمال کے نام اور ان کے فون نمبرس وغیرہ کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT