Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس سی آر کے تین اسٹیشن ویمنس کے لیے مختص

ایس سی آر کے تین اسٹیشن ویمنس کے لیے مختص

حیدرآباد۔7 مارچ (یواین آئی) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے تحت آنے والے تین ریلوے اسٹیشنوں کو ویمنس ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن، آندھراپردیش کے چندراگیری اور فرنگی پورم ریلوے اسٹیشن کو ویمنس ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں تمام ریلوے اسٹاف خواتین رہیں گی۔گزشتہ روز ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینیجر انیل کمار یادو نے چندراگری ویمنس ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

میڈیکل انٹرنس نیٹ ، آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ساتھ آیوش کے کورسز ہومیو پیتھی ، آیورویدک کے ساتھ یونانی ( بی یو ایم ایس ) میں داخلہ بھی نیٹ کے ذریعہ ہوگا ۔ نیٹ آل انڈیا میڈیکل انٹرنس ٹسٹ 6 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی 9 مارچ آخری تاریخ ہے ۔ امیدوار جو انٹر کامیاب ہو یا اب سکنڈ ایر کا امتحان لکھ رہے ہوں وہ فارم آن لائن داخل کریں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کوچنگ ، کونسلنگ کے لیے رجسٹریشن کرائیں ۔ فون 9700103742 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT