Thursday , December 13 2018

ایس سی او چوٹی کانفرنس کے ثمر آور نتائج کی مودی کو توقع

نئی دہلی ۔ 22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات کہا کہ وہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن چوٹی کانفرنس کے ثمر آور نتائج کے منتظر ہیں جس میں شرکت کیلئے وہ کل تاشقند روانہ ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وہ ایس سی او کے رکن ممالک کے قائدین سے تبادلۂ خیال بھی کرسکیں گے ۔ انھیں خوشی ہے کہ ہندوستان بھی ایس سی او کا ایک رکن ہے ۔ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ ایس سی او کا مکمل رُکن بنانے کے ساتھ چوٹی کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ مودی نے کہا کہ وہ وسط ایشیاء کے ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ۔ معاشی اور عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ کے خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT