Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس سی ایس ٹی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

ایس سی ایس ٹی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

ضلع کریم نگر کلکٹریٹ میں اعلی سطح اجلاس سے کلکٹر سرفراز کا خطاب
کریم نگر /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں ایس سی ایس ٹیز کے مسائل کو سلجھانے کی ہر ممکنہ کورشش کی جارہی ہے ۔ کہہ کر ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا ۔ ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی سطح کی ایس سیز ایس ٹیز ویجلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی کلکٹر نے صدارت کی ۔ قبل ازیں کلکٹر نے ایس سی ایس ٹی ویجلنس مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ حوالے کئے ۔ اس موقع پر کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پیز سے متعلقہ اراضیات کے متنازعہ مقدمات ریونیو ڈیویژل عہدیداروں کے پاس 130 استوا میں ہیں ۔ اس کی فوری جانچ کی جاکر یکسوئی کردی جائیں گی ۔ کہہ کر تیقن دیا ۔ اس میں کچھ گھروں سے متعلقہ اراضیات کے مقدمات بھی ہیں ۔ ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا کہا ۔ اینہ کنٹہ منڈل راجاپلی موضع میں 36 ایس سیز 4.20 ایکر کو کاشت کاری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس طرح کے کئی اور مسائل پر بحث ہوئے اور پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضلع ایس سی سی ٹی کے مقدمات سے متعلقہ تمام شکایتوں کو قانون قاعدے کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے اور انصاف کیلئے ملزمین کو گرفتار کیا جاکر عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں شیڈول طبقات ویلفیر آفیسر یادیا ضلع گریجن ویلفیر آفیسر انباجی کریم نگر حضورآباد کمیٹی ارکان جے چندریا بی شنکر وجی ، وجئے کمار ایم درگا پرساد پی شیکھر کے سمیتا کریم نگر حضورآباد اے سی پی وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT