Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس سی زمرہ بندی میں تاخیر کے سی آر پر سمپت کمار کی تنقید

ایس سی زمرہ بندی میں تاخیر کے سی آر پر سمپت کمار کی تنقید

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (آئی این این) کانگریس کے رکن اسمبلی سمپت کمار نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں شیڈولڈ کاسٹس کی زمرہ بندی کرنے کے عمل میں عمداً تاخیر کررہے ہیں۔ احاطہ اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے سمپت کمار نے کہا کہ کے سی آر نے انتخابات کے دوران ایس سیز کی زمرہ بندی کرنے کا وعدہ کیا تھا  لیکن اقتدار پر رہتے ہوئے 18 ماہ گذرنے کے بعد بھی چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر ایک کُل جماعتی اجلاس طلب نہیں کیا اور مرکزی حکومت سے نمائندگی کے لئے کوئی وفد روانہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اہم مسائل پر فیصلہ کرنے میں تاخیر کررہے ہیں جبکہ وہ اپنا زیادہ تر وقت فارم ہاؤز میں گذار رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT