Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ٹیز کے لیے مختص اراضی پر قبضہ

ایس ٹیز کے لیے مختص اراضی پر قبضہ

سابق رکن اسمبلی میدک ششی دھر ریڈی کی چیف سکریٹری سے شکایت

میدک ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس جماعت سے تعلق رکھنے والی میدک منڈل کی ضلع پریشد ممبر شریمتی لاواینا ریڈی نے راج پلی گرام پنچایت میں واقع راج پلی بیوار میں گذشتہ 50 سال قبل مقامی ایس ٹیز طبقہ کو زرعی مقاصد کے لیے الاٹ اراضی کی گئی تھی جس پر انہوں نے قبضہ کرلیا ۔ جس کو لے کر سابق ایم ایل اے میدک مسٹر پی ششی دھر ریڈی نے ایک یادداشت حکومت تلنگانہ کے چیف سکریٹری کو پیش کی اور انہوں نے سی ایل پی لیڈر مسٹر کے جانا ریڈی کو بھی واقف کروایا ۔ چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے میدک ضلع کلکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تحقیقات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سیز ، ایس ٹیز کو الاٹ کردہ اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کو الاٹ کردہ اراضیات کی خریدی کرنابھی جرم ہے ۔ اسی طرح سابق صدر نشین کانگریس قائد نے جناب بٹی جگپتی نے بھی میدک میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے رکن ضلع پریشد میدک لاواینا ریڈی کے خلاف شکایت کی ۔ انہوں نے بھی لاواینا ریڈی پر 30 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاواینا ریڈی کو مقامی ایم ایل اے کی پشت پناہی حاصل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT