Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں فرضی آٹو انشورنش کمپنی کا پردہ فاش کیا

ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں فرضی آٹو انشورنش کمپنی کا پردہ فاش کیا

لکھنؤ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے دھوکہ دہی کرنے والی آئی-میکس آٹو انشورنس کمپنی کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس کے مالک کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے سیئنر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ فرضی آٹو انشورنس کمپنی کا پردہ فاش کرتے ہوئے منتظم جتیندر پرتاپ سنگھ کو لکھنؤ کے غازی پور علاقے میں واقع اس کے دفتر مراری کامپلیکس ، فیض آباد روڈ سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک ڈیڈ آف پارٹنر شپ کے علاوہ 152 آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ فرضی آٹو پالیسی آئی-میکس ایجنٹوں کی فہرست ، رسید بک ، پرپوزل فارم ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے علاوہ دیگر ضروری کاغذات اور سامان بھی برآمدکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ملک کی پہلی فرضی آٹو انشورنس کمپنی پکڑی گئی ہے جو کئی برسوں سے دھوکہ دہی کرکے انشورنس کررہی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ میکس آٹو انشورنس کمپنی کے نمائندہ کے ذریعہ آٹو موبائیل انشورنس میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلہ میں ایک تحریری خط دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس جانکاری کے بعد اس پر کارروائی کی۔ مسٹر سنہا نے بتایا کہ ڈاکٹر چترویدی نے انشورنس کمپنی کے نمائندہ سے تفصیلی بات چیت کرکے اس معاملے کو سمجھ کر اس پر کارروائی کی۔ مسٹر سنہا نے بتایا کہ اس کمپنی کے نمائندہ نے یہ بھی بتایا کہ لکھنؤ میں واقع ایک کمپنی غیر مناسب اختیارات کے بغیر گونڈا، بہرائچ اور شریواستی دیگر مقامات پر کوآپریٹیو پالیسی بیج رہی ہے ۔ یہ کمپنی چار سرکاری اور چھ پرائیوٹ انشورنس کمپنیوں کی پالیسی فرضی طریقے سے بازار میں بیچ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT