Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایس ٹی طبقات کے 70 کروڑ روپئے کے برقی بقایا جات معاف

ایس ٹی طبقات کے 70 کروڑ روپئے کے برقی بقایا جات معاف

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے ایس ٹی طبقات کے 70 کروڑ روپئے کے برقی بقایا جات معاف کرنے اندرون 50 یونٹس برقی استعمال کرنے والے ایس ٹی طبقات سے کوئی برقی بلز وصول نہ کرنے اور ان کے خلاف عائد کردہ تمام ویجلنس مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر نے ایس ٹی طبقات کے عوامی منتخب نمائندوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس ٹی طبقات کے 70 کروڑ روپئے کے برقی بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برقی اداروں کو حکومت 40 کروڑ روپئے ادا کرے گی۔ 30 کروڑ روپئے ٹرانسکو معاف کرے گی ۔ ہر قبائلی طبقہ کے مکانات سے صرف ماہانہ 125 روپئے برقی بلز وصول کرنے اگر 50 یونٹس سے کم برقی استعمال کرنے پر کوئی فیس وصول نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT