Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / ایس پی۔ کانگریس کا اتحاد مشکل میں

ایس پی۔ کانگریس کا اتحاد مشکل میں

لکھنؤ،12جنوری (یواین آئی) کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا اتحاد 2019 لوک سبھا انتخابات کیلئے مشکل میں پڑتانظر آرہا ہے ۔ ایس پی صدر اورریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے انتخابات کے بعد کہا تھا کہ کانگریس اور ایس پی کا رشتہ برقراررہے گا ،لیکن حالیہ واقعات کی وجہ سے لگتاہے کہ اب دونوں پارٹیوں کا انتخابی اتحاد شایدہی ہو۔ایس پی ترجمان و ایم ایل سی سنیل یادو کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی ریاست کی تمام 80لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری کررہی ہے ۔بوتھ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔انتخابی انچارج طے کرنے کا عمل جاری ہے ۔اب تک کی تیاریوں سے یہ مانا جا سکتا ہے کہ پارٹی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر امیدوار کھڑاکریگی ،لیکن حتمی فیصلہ کرنے کا حق صدر اکھلیش یادوکو ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایس پی ہرحال میں بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہے ۔اس کیلئے جوبھی کرناہوگا کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT