Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس پی آفس میدک کے لئے اراضی کا معائنہ

ایس پی آفس میدک کے لئے اراضی کا معائنہ

ڈی آئی جی اکن سبھروال کا دورہ اور رورل پولیس اسٹیشن کی تنقیح

میدک۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی آئی جی میدک نظام آباد مسٹر اکن سبھروال نے کل شام میدک ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ میدک ٹاؤن کے موقع پر میدک رورل میں فائیلوں کی جانچ کی۔ اس طرح انہوں نے کہا کہ دسہرہ تہوار سے میدک کو ضلع مستقر کا درجہ حاصل ہوگا۔ نئے ضلع کی تشکیل کے بعد یہاں ایس پی آفس کا قیام عمل میں آئیگا۔ ایس پی آفس عارضی طور پر قائم کرنے کیلئے انہوں نے میدک کے وائی ایس آر انجینئرنگ کالج اور ویزلی ہائی اسکول ( گول بنگلہ ) کا بھی معائنہ کیا۔ اس طرح اکن سبھروال نے مستقل ایس پی آفس کی تعمیر کیلئے رورل پولیس اسٹیشن سے متصل اراضی پلی کوٹیال کے قریب ایک کھلی اراضی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے رورل پولیس اسٹیشن کی ترقی کے موقع پر پولیس عہدیداروں سے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مقدمات رجسٹر کرکے عوام کو پریشان نہ کریں۔ معمولی مقدمات میں عوام کی غیر ضروری گرفتاریاں عمل میں نہ لائیں۔ اسی طرح انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کوئی بھی شہری قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ غیر ضروری چھوٹے چھوٹے خاندانی جھگڑوں کو لے کر پولیس اسٹیشن نہ آئیں بلکہ اس طرح کے مسائل اپنی جانب سے نشست منعقد کرکے حل کرلینے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی میدک مسٹر ناگراج، رورل سرکل انسپکٹر راما کرشنا کے علاوہ سب انسپکٹرس بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT