ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کی ملائم سنگھ کی ستائش

ملائم سنگھ انتخابی اتحاد کو جاری رکھنے کے خواہاں ، آئندہ عام انتخابات میں بہتر مظاہرہ متوقع
مین پوری (یوپی) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے آج صدر پارٹی اکھیلیش یادو کی جانب سے انتخابات کیلئے بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اتحاد 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بہت طاقتور ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔ دونوں پارٹیوں کا اتحاد آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کوئی بھی روک نہیں سکے گا۔ یہ پیشرفت کرتا رہے گا۔ وہ کشنی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے حامیوں سے اظہارتشکر کیا جس میں حالیہ ضمنی انتخابات میں جو یوپی کی دو لوک سبھا نشستوں کیلئے منعقد کئے گئے تھے، سماج وادی پارٹی امیدواروں کی تائید کی۔ اپنی 10 سال طویل رقابت کو بھلا دیا۔ ایس پی اور بی ایس پی بی جے پی کے خلاف ضمنی انتخابات میں متحد ہوگئے، جس کی وجہ سے انہوں نے گورکھپور اور پھول پور کی دو اہم نشستوں کو گذشتہ ماہ بھگوا پارٹی سے چھین لیا۔

TOPPOPULARRECENT