Wednesday , December 19 2018

ایس پی قائد آلو کا ہار پہن کر اسمبلی میں داخل

لکھنؤ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اسمبلی میں آج سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن سنجے لاٹھرنے آلو کا ہار پہن کر تمام لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ گورنر قانون سازی کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کے خطاب سے پہلے ، قانون ساز کونسل کے رکن سنجے لاٹھر آلو کاہار پہن کر اگلی نشست پر بیٹھ گئے ۔ ان کے بیٹھتے ہی تمام اراکین کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو گئی۔لاٹھر کے ذریعہ سماج وادی پارٹی آلو کے کسانوں کی خستہ حالت کا پیغام حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ایس پی کے رکن نے ایوان کے باہربتایا کہ آلو کے کسانوں کی حالت بدتر ہوتی جارہی ہے ۔ کسان آلو پھینکنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT