Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / ایس پی نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا : پاسوان

ایس پی نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا : پاسوان

لکھنؤ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی سربراہ رام ولاس پاسوان نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دلتوں کو اپنا حریف تصور کرتی ہے اور مسلمانوں کیلئے اس نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں پارٹی ارکان کی تعداد کو 6 سے بڑھا کر 60 کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہ

لکھنؤ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی سربراہ رام ولاس پاسوان نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دلتوں کو اپنا حریف تصور کرتی ہے اور مسلمانوں کیلئے اس نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں پارٹی ارکان کی تعداد کو 6 سے بڑھا کر 60 کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی دونوں پر تنقید کی۔ اترپردیش میں دلت ووٹ بینک حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاسوان نے کہا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس طبقہ کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں ترقی کیلئے ریزرویشن کی تمام جماعتوں نے تائید کی تھی لیکن سماج وادی پارٹی مخالفت کرتی رہی۔ ملائم سنگھ یادو نے ایسا اس لئے کیا تاکہ اعلیٰ ذاتوں کو خوش کرسکے۔ انہوں نے اکھیلیش یادو حکومت سے سوال کیا کہ مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں تحفظات دینے کا انتخابی وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل کیوں نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT