Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / ایس پی کی اسمارٹ فون اسکیم ایک دھوکہ : مایاوتی

ایس پی کی اسمارٹ فون اسکیم ایک دھوکہ : مایاوتی

لکھنؤ ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کی اسمارٹ فون اسکیم کو محض ایک دکھاوا قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ عوام فون لیکر کیا کریں گے جبکہ انہیں اور ان کے مذہب کا تحفظ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر اس طرح کے وعدے کرنے والی پارٹیوں کو عوام سبق سکھائیں۔ مایاوتی نے کہا کہ تمام محاذوں پر ناکامی اور انتہائی بدعنوانیوں کے بعد سماج وادی پارٹی حکومت اب اسمارٹ فون کے نام پر عوام کو راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریاست کے 20 کروڑ عوام کو اب تک سبز خواب دکھائے گئے۔ اسی طرح مرکز نے بی جے پی میں بھی عوام سے ایسے ہی دل بہلانے والے وعدے کئے تھے لیکن ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT